کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کورونا وائر س کا 1کیس رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 36002ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کوروناوائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق بلو چستان کے 3اضلا ع سے 107افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1شخص میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 22افراد کے نتائج آنا با قی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد11ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوروان کوروناوائرس کا شکار کوئی مریض صحت یاب نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق صوبے اب تک کوروناوائرس سے 378افراد کی اموات ہو چکی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کا1کیس رپورٹ متاثرین کی تعداد36002ہوگئی

ٹیگز:
کورونا وائرس
