گوادر(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ وطن پارٹی کے سربراہ میرعبدالودود ررئیسانی نے ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما میر یوسف مستی خان بلوچ کےانتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوٸے کہا ہیکہ آپ کے انتقال سے بلوچ قومی جدوجہد میں جو خلإ پیدا ہوا وہ بمشکل پر ہوگا۔ آپ ایک باہمت نڈر اور مخلص بلوچ قومی رہنمإ تھےاور جس طرح مشکل وقت اور حالات میں بلوچ قوم کا شانہ بشانہ ساتھ دیا آپ نے بلوچستان کے مظلوم اور محکوم لوگوں کےلٸے آواز بلند کی بلکہ کراچی میں بسنے والے بلوچوں کو بھی انکے حقوق کے لٸے منظم کیا آپکے انتقال سے بلوچ قوم کے حقوق کے لٸے بلند ہونے والی ایک توانا آواز ہمیشہ کے لٸے خاموش ہوگٸی۔ آپ کی کمی بلوچ قم کو ایک ہمیشہ محسوس یوتی رہے گی اللہ تعالٰی آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
میریوسف مستی خان کے انتقال سے بلوچ قومی جدوجہد میں جو خلاءپیدا ہوا وہ بمشکل پر ہوگا،میرعبدالودود رئیسانی

ٹیگز:
میرعبدالودود رئیسانی
