قلات(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ کا ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصراللہ لانگو ایڈیشنل ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گنشام داس اور ڈرگ انسپکٹر مکیش کمار کے ہمراہ قلات بازار میں میڈیکل اسٹورز کادورہ متعدد میڈیکل اسٹور سیل اور جرمانے کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرجہانزیب بلوچ نے ڈی ایچ او اے ڈی ایچ او اور ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ میڈیکل اسٹورزکا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران ادویات کے معیار زاہدالمعیاد اویات میڈیکل اسٹورز کی صفائی ستھرائی اور ادویات فروخت کرنے والوں کے لائسنس چیک کئے گئے ادویات کو لیبارٹری کرنے کے لئے مختلف میڈیکل اسٹورز سے ادویات کے نمونے بھی لئے گئے بغیر لائسنس اور صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے پر متعدد میڈیکل اسٹور سیل کردیئے گئے جبکہ متعدد کو جرمانہ کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلوچ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر نصراللہ لانگونے میڈیکل اسٹورز چلانے والوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوے کہا کہ وہ غیر معیاری اور زاہدالمیعادادویات فروخت کرنے سے گریز کریں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں بغیر لائسنس کے میڈیکل اسٹور چلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
جہانزیب بلوچ کا قلات بازارمیں میڈیکل اسٹورزکادورہ،متعدد میڈیکل اسٹور سیل،جرمانےعائد

ٹیگز:
میڈیکل اسٹورز
