بولان(ڈیلی گرین گوادر)سوئی گیس کی دو ہفتوں سے بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے احتجاجی ریلی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی بابر خان خجک کی قیادت میں ہندو پنچایت،جمعیت علماء اسلام،سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈھاڈر میں سوئی گیس کی بلاوجہ آٹھ روز سے زائد بندش کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ڈھاڈر پریس کلب تک مرچ کیا ریلی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں شامل تھے ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرسوئی سدرن گیس انتظامیہ ڈھاڈر کے خلاف نعرہے درج تھیریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف)ضلع کچھی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یعقوب کھوسہ نے کہا کے سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں سے ڈھاڈر اور رندعلی میں گیس بلا وجہ مکمل طور پر بند ہے لیکن گیس انتظامیہ خواب خرگوش میں گم ہیں جس اذیت سے رند علی اور ڈھاڈر کی عوام گزر رہے ہیں اس کی ضلعی انتظامیہ سمیت کسی کو پرواہ نہیں۔ہندو پنچائیت کے رہنما سنجے کمار ایس کے نے کہا کہ ہندو برادری سو فیصدگیس کی بل ادا کرتے ہیں لیکن ہمیں گیس فراہم نہیں کیا جارہا ہے اور بارہا گیس بندش کی شکایت کرنے پر بھی زونل منیجر سوئی سدرن گیس کوئی جواب دینے کی زحمت نہیں کرتے۔جے یو آئی تحصیل ڈھاڈر کے امیر مولانا بشیر احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس انتظامیہ ڈھاڈر اور رندعلی کے عوام کو گیس فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہیں جس سے امور خانہ داری سمیت شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدرحاجی بابر خان خجک نے کہاکہ نااہل سوئی سدرن گیس انتظامیہ اور زونل منیجرکی نااہلی کو مزید برداشت نہیں کرینگے نااہل آفیسروں کی وجہ سے ریاست پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے ریاست کو ایسے کرپٹ اور نااہل آفیسران کا احتساب کرنا چاہیے۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نااہل زونل منیجر سوئی گیس ڈھاڈر کا تبادلہ کرکے عوام کو اذیت سے نجات دلائیں بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے احتجاج کی شکل کو مزید وسعت دینگے۔
ڈھاڈر،سوئی گیس کی دو ہفتوں سے بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے احتجاجی ریلی مظاہرہ

ٹیگز:
ڈھاڈر
