پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کے جان ومال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ پولیس کی ذمہ داری ہے مشترکہ گشت بڑھادی گئی ہے مختلف علاقوں میں ناکے بھی لگائے جارہے ہیں،عوام پولیس اور لیویز کے ساتھ تعاون کریں،جرم جہاں بھی ہوجائے فورسز مشترکہ طور پر ملزمان کا پیچھا کریں گے،پنجگور میں قتل کے جو دو افسوناک واقعات ہوئے تھے دونوں واقعات کے ملزمان کو حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نعیم گچکی نے کہا کہ پنجگور روایتوں اور ایک دوسرے کا احترام کرنے والوں کا مسکن ہے چائے وہ تعلیم کا میدان ہو یا بزرگ ہستیوں کے حوالے سے ہو ہر اعتبار میں پنجگور کا ایک معتبر نام ہے چند شر پسند عناصر کی وجہ سے اس تاریخی شہر کا چہرہ مسخ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے اور یہاں کے عزت دار اور پرامن شہریوں کے نہ صرف جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہمارا قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ ہر منفی عمل کی بھی حوصلہ شکنی کرے گا جس سے علاقے کا امن متاثر ہونے کا احتمال ہو۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ میں قتل کے جو دو افسوناک واقعات ہوئے تھے دونوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہرمیں پولیس گشت کو بڑھادیا گیا جہاں ضرورت محسوس ہوئی تو پولیس اور لیویز فورس مشترکہ کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجگور کو جرم کے لئے محفوظ ٹھکانہ تصور کرنے والے یہ نہ سمجھیں کہ وہ قانون کی گرفت سے بچ سکیں گے قانون سب سے اعلی اور ضرورت کے وقت اپنا راستہ خود ہی بناتا ہے جب کوئی قانون کی پکڑ میں آجاتا ہے تو اس کے لئے بچ نکلنا آسان نہیں ہوتا میں ان مھٹی بھر جرائم پیشہ عناصر کو وارن کرتا ہوں کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں پنجگور کے عوام کے جان ومال سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بھی زمہ داری بنتا ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران فورسز کے ساتھ تعاون کریں چیکنگ اور ناکے عوام کے فائدے کے لئے ہی ہوتے ہیں جب دونوں ملکر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے تو جرائم پیشہ افراد کو کئیں بھی سر چھپانے کے لئے جگہ نہیں ملے گا ضلعی انتظامیہ کی یہ اولین کوشش ہے کہ پنجگور کے عوام کو ایک پرامن ماحول فراہم ہو جو بغیر کسی خوف اور ڈر کے وہ اپنا کاروبار اور معمولات زندگی گزار سکیں۔
پنجگور کے عوام کے جان ومال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ پولیس کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر پنجگور

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر پنجگور
