خضدار(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار میں عوام کے مسائل میں بدستور کمی لائی جارہی ہے خضدار ضلع کے شہریوں کی ایک دیرینہ ضرورت کے حل کے لئے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے نادر ا آفس کی توسیع کی منظوری لی ہے جس سے عوام کو شناختی کارڈ بنوانے میں اب دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا اس سلسلے میں ڈی جی نادرا سے میری بات ہوئی اور خضدار کو این آئی سی بنوانے میں دشواری اور مشکلات سے آگاہ کیا انہیں خضدا رنادرا آفس کے اسٹاف اور دفتر کی توسیع کی ضرورت کے بارے میں بتایا اب باقاعدہ طور پر نادرا آفس کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے اور اس کے لئے ضلعی سیکٹریٹ میں پہلے سے تعمیر شدہ کمرے بھی الاٹ کیئے جارہے ہیں۔رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے بتدریج اقدامات کررہے ہیں خواہش ہے کہ دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں خضدار میں صحت تعلیم مواصلات پینے کے صاف پانی کی فراہمی بے روزگاری میں کمی لانے کے علاوہ دیگر بہت سارے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں او راب شناختی کارڈ بنوانا جو کہ عوام کی اہم ضرورت تھی خضدار میں آفس قائم تھا تاہم اس کا ہجم کم اور شہریوں کو لائن میں لگنا پڑتا تھا اس بنیادی مسئلے کو مستقبل بنیادوں پر حل کردیا گیا ہے انشاء اللہ بہت جلدنادرا آفس کی توسیع کا کام مکمل ہوگا اور اس سے شہری مستفید ہونگے۔
خضدارمیں عوام کے مسائل میں بدستورکمی لائی جارہی ہے، میر یونس عزیز زہری

ٹیگز:
میر یونس عزیز زہری
