کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاست دان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قومی حقوق کی سیاست پرپابندی عائد ہے، بلوچستان سے قومی و عوامی حقوق کی آوازکودبانے کیلئے پارلیمنٹ کو اسٹے پر چلایا جارہا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا ہے کہ جعلی انتخابات کے نتیجے میں اسٹیبلشمنٹ پارلیمنٹ کو اسٹے پر چلا رہی ہے کوئٹہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265پر دوبارہ انتخابات کرانے کے بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر دارخواست کا فیصلہ نہ آنا باعث تعجب ہے،کچھ لوگوں کو اسٹے پر پارلیمنٹ کو چلانا قبول ہے مگر پارلیمنٹ میں قومی حقوق کیلئے اٹھنے والی آواز قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے ووٹرز اور سپورٹرزسے قومی اسمبلی میں نمائندگی کا حق چھینا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قومی حقوق کی سیاست پر پابندی عائدہے، سیاسی کارکن عالمی یوم سیاست کو صوبے میں یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی سیاسی کارکن متحد ہوکر قومی و عوامی حقوق کی جدوجہد کو آگئے بڑھائیں۔
بلوچستان سے قومی وعوامی حقوق کی آوازکودبانے کیلئے پارلیمنٹ کواسٹے پرچلایا جارہا ہے، نوابزادہ لشکری رئیسانی

ٹیگز:
نوابزادہ لشکری رئیسانی
