کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے وسطی علاقے جناح روڈ پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر میڈیا ورکر کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔ مقامی اخبا ر اور ویب چینل صدائے اولس سے وابستہ میڈیا ورکر محمد یاسر منگل کی را ت کو 9بجکر 30منٹ پر کو ئٹہ کے جناح روڈ پرمسلح افراد کے ہا تھوں اس وقت مو با ئل فون اور نقدی سے محروم ہو گئے جب وہ وہاں سے گزر رہے تھے واردات کے بعد ملزمان فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ہیں ۔یا د رہے اس سے قبل بھی کو ئٹہ کے علاقے کندھا ری با زارمیں دو موٹر سائیکل سواررقیب اللہ نا می شخص سے مو با ئل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ عوام کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں بعد ازاں پو لیس کے حوالے کر دیا گیا تھا عوام کے ہا تھوں پکڑے جا نے والے ملزمان کی ویڈیو سوشل میڈیا کی بھی زینت بن گئی تھی ۔دریں اثناء عوامی حلقوں نے کو ئٹہ شہر کے وسطی اور نواحی علاقوں میں گن پوائنٹ پر مو با ئل اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں اضا فہ پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں مو ثر اقدامات اٹھا تے ہو ئے ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لا ئے ۔
کو ئٹہ،جناح روڈ پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر میڈیا ورکر کو لوٹ لیا

ٹیگز:
میڈیا ورکر
