کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو تمام اتحادیوں اور بلوچستان عوامی پارٹی کابھر پور اعتماد حاصل ہیسوشل میڈیا اور بعض چینلز پر تین وزراء کو نکالنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ کابینہ سے کسی وزیر کو فارغ نہیں کیا جارہاوزیراعلیٰ کو تمام اتحادیوں اور بلوچستان عوامی پارٹی کابھر پور اعتماد حاصل ہے سوشل میڈیا اور بعض چینلز پر تین وزراء کو نکالنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔پارٹی ترجمان نے کہا کہ وزیراعلی نے گزشتہ روز ہی میڈیا سے بات چیت کے دوران ان خبروں کی تردید کی تھی میڈیا ایسی خبریں جاری اور نشر کرنے سے قبل انکی سچائی کی تصدیق کرے بلا تحقیق جاری کی گئی خبروں سے سیاسی غلط فہمیاں پیدا ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ کوتمام اتحادیوں اوربلوچستان عوامی پارٹی کابھرپوراعتماد حاصل ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران

ٹیگز:
سردار عبدالرحمن کھیتران
