کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ قوم کو امریکہ وآئی ایم ایف کے حوالے کرنے والے حکمران واسٹبلشمنٹ ہیں جماعت اسلامی لٹیروں کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے۔مہنگائی بے روزگاری بدامنی ختم کرنے کیلئے دیانت دار دین دار قیادت کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی دیانت دار قیادت کے ذریعے اسلامی نظام لاکر قوم کو امریکی غلامی وآئی ایم ایف سے نجات دلائیگی۔بلوچستان میں ہر طرف لوٹ مار جاری،حکمران غافل وباریاں لینے میں مصروف ہیں۔بلوچستان حکومت میں شامل ہونے ونکلنے والے حکمران وفرینڈلی اپوزیشن قوم کے مجرم ہیں۔سات دہائیوں سے یہی لوگ بلوچستان کے وسائل ہڑپ کر رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیروں سے نجات مل سکیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں عوام پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔کوئٹہ وبلوچستان بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ گیس بجلی بحران بدترین لوڈشیڈنگ سے ہر فردشعبہ شدید متاثر ہے۔ رہی سہی کسر بجلی کے ٹیرف،گیس ٹیکسز میں ہوشربا اضافے نے پوری کردی ہے۔ پندرہ ہزار ماہوار تنخواہ لینے و الوں کے یوٹیلٹی بلز 40ہزار تک آرہے ہیں۔حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں صرف ذاتی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں بلوچستان میں جاری سنگین قسم کی مہنگائی نے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ چند ماہ کے دوران بنیادی اشیاء کی قیمتوں کا افراط زر 47فیصد سے تجاوز کرچکا ہے۔ حکمران آئی ایم ایف سے پوچھے بغیر ایک پالیسی نہیں بناسکتے۔ تحریک انصاف اور موجودہ اتحادی حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران جس طرح بے رحمانہ انداز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھایا گیا ہے، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ بلوچستان زرعی صوبہ،وسائل سے مالا مال لیکن غافل بدعنوان حکمرانوں کی وجہ سے عوام پریشانی کے دلدل میں پھنس گیے ہیں۔وسائل سے مالا مال پاکستان حکمرانوں کی نا اہلیت اور غیر سنجیدہ رویے کے باعث مسائلستان بن چکا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں 40فیصد تک اور بجلی 62فیصد تک مہنگی ہوچکی ہے۔ ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں 62فیصد تک اضافہ کردیا ہے جبکہ 70فیصد ٹرانسپورٹ بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ کوئی ایک سیکٹر بھی ایسا نہیں جس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جائے۔
جماعت اسلامی لٹیروں کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
