کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی شہید میر مرتضیٰ بھٹو کوانکے 26 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو انقلابی جدوجہد کے ماتھے کا جھومر تھے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش بھٹو کے قبرستان سے خون کی سرخی کے ساتھ طلوع ہوتا ہے،بھٹو خاندان نے پاکستان کی سالمیت اورعوام کی حقوق کے لئے اپنی جانیں تک قربان کیں اور کبھی بھی عوام کے حقو ق پر سودے بازی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بہادری اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کریں گیشہید میر مرتضیٰ بھٹو کی جدوجہد ہر اس شخص کو یاد رہے گی جو ملک کی جمہوری تحریک سے وابستہ رہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کے شہید قائدین کی نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی اپنی قیادت و کارکنوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دے گی۔
شہید میر مرتضیٰ بھٹو انقلابی جدوجہد کے ماتھے کا جھومر تھے، میر چنگیز جمالی

ٹیگز:
میر چنگیز جمالی
