کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جامعہ بلوچستان کے شعبہ فائن آرٹس کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔نمائش میں صوبے کے مختلف تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے نمائش کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرزڈاکٹر جان وش کریم، شعبہ فائن آرٹس کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں۔ وائس چانسلر نے نمائش میں رکھے گئے تمام فن پاروں کا معائنہ کیا اور طلبہ کے تخلیقی صلاحیتوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ کے پوشیدہ چیلنجوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بہتر مواقع سمیت روشن مستقبل کی جانب راغب کرنے کے لئے جامعہ بلوچستان اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کررہی ہے۔ اور تصویری نمائش میں طلبہ کے بنائے گئے فن پارے دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ ہمارے طلبہ کسی بھی معیاری اور ملکی و بین الاقوامی سطح کے فن پاروں سے کم نہیں۔ اور جامعہ بلوچستان کے شعبہ فائن ا?رٹس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے فنی ماہرین فارغ ہوکر صوبہ بلوچستان کا نام روشن کرتے ہیں۔ اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ اسی محنت اور لگن سے آرٹس کے شعبہ میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے جامعہ بلوچستان سمیت صوبے کے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ کے فنی معارت کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ مختلف تصویروں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اور طلباء و طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کئے۔
جامعہ بلوچستان کے شعبہ فائن آرٹس کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد

ٹیگز:
جامعہ بلوچستان
