ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق گردش کردہ خبریں بےبنیاد ہیں۔اوگرا ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 ستمبر 2022 کی رات کو کیا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔کل سے پیٹرول کی قیمت میں 9.62 روپے کمی کا امکان، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں اضافہ ہوسکتا ہےترجمان اوگرا کا مزید کہنا تھا کہ غلط معلومات پھیلانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبر سے کم ہونے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔زرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04 روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہوسکتی ہے۔

