کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان علما کونسل نے حمیرا اصغر کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ماضی کے تنازعات بھلا کر اپنی بچی کی لاش وصول کریں۔پاکستان علما کونسل نے مرکزی چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کی سربراہی میں گزشتہ دنوں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے والدین اور خاندان سے اپیل کی ہے کہ وہ ماضی کو بھلا کر بچی کی لاش کو اسلامی طریقے سے دفن کریں۔مولانا طاہر اشرفی نے سندھ کے صوبائی وزیر برائے ثقافت سید ذولفقار علی سے بھی رابطہ کیا اور ان کی طرف سے اداکارہ کی تدفین کے اعلان کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علما کونسل اس حوالے سے کسی بھی قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔
مولانا طاہر اشرفی کی اداکارہ حمیرا اصغر کے والدین سے اپنی بچی کی تدفین کی اپیل

ٹیگز:
مولانا طاہر اشرفی
