صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ بچوں میں گھل مل گئے، ان سے قومی ترانہ اور نظمیں سن کر انہیں شاباش بھی دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صحبت پور بلوچستان میں قائم سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔شہباز شریف بچوں میں گھل مل گئے، ان سے خوب باتیں کیں، ان سے نظمیں سنیں اور شاباش دی۔ شہباز شریف بہت خوش ہوئے اور بچیوں کے لیے 2 ماہ میں خصوصی ماڈل اسکول بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکول کا سارا خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی، اسکول میں میدان اور بہترین اساتذہ سمیت کنڈر گارڈن کی تمام سہولیات ہونی چاہیے۔دریں اثناء وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کے دورے کے دور ان آٹو گراف کی درخواست پر لکھا ہے کہ سب پیاری اور قابل قوم کی بیٹیاں یہاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔بلوچستان کے شہر صحبت پور میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیمپ اسکول کا دورہ کیا، جہاں پر بچیوں نے ان سے آٹو گراف کی درخواست کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بچیوں کو ان کی کاپی پر آٹو گراف دیتے ہوئے لکھا کہ سب پیاری اور قابل قوم کی بیٹیاں یہاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا صحبت پور میں بچیوں کیلئے2 ماہ میں خصوصی ماڈل اسکول بنانے کا حکم

ٹیگز:
وزیراعظم
