پسنی(ڈیلی گرین گوادر)پسنی کے علاقے چکلی سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں لاشوں کو فوری طور پر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تاحال ان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ واقعے کے محرکات اور مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پسنی سے دو نامعلوم افرادکی لاشیں برآمد،شناخت کیلئے ہسپتال منتقل

ٹیگز:
پسنی
