لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہاہے کہ سابق وزیر عظم ملک اور اداروں کے خلاف زہرافشانی کے بعد اب سازشوں کے ذریعے موجودہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انکے سیاست کا دور اب ختم ہوچکا ہے جعلی خط پر ایک ہفتہ تک اور سیاست کرلیں اور بیرونی ساش پر جتنا رونا ہے رو لیں لیکن انکے ہاتھ میں اب کچھ نہیں بچا توشہ خانہ سے قیمتی بیرونی گھڑیاں ہار کلاشنکوف اور دیگر اثاثے بیس فیصد پر دبئی میں فروخت کرنے والا سابق وزیراعظم نے کرپشن کا ایک نیا ریکارڈ توڑ دیا ہے یہ کھبی دنیا اور ہمارے ملک کی تاریخ میں اسطرع کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو بیرونی قرضوں میں ڈبونے اور تاریخی مہنگائی عوام پر مسلط کرنے والے سابق وزیر اعظم سے اب حساب کا وقت اگیا ہے وہ اس کے لیئے تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیر اعظم ہوں گے پی پی پی نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے ہم جمہوریت کو بہترین سیاسی انتقام سمجھتے ہیں ملک میں غریب کی سیاست صرف ہم ہی کرتے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری نے پوری اپوزیشن کو اکھٹا کرکے اپنے فہم وفراصت او ر سیاسی تدبر کے ساتھ قوم کو عمران خان سے نجات دلائی۔انہوں نے کہا کہ میں اقسام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاویل بھٹو زرداری کے دورہ بلوچستان کا خیر مقدم کرتا ہوں انکے دورے سے سیلاب متاثرین کی امداد و ریلیف کے سرفرمیوں میں اضافہ ہوگا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی دنیا کے تمام ممالک سے ہماری مدد کی اپیل کا بڑا مثبت جواب سامنے آئیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کاصوبے میں ٹیکنکل یونیورسٹی کا قیام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پانچ لاکھ خندانوں کیلئے دس ارب روپے کی ملی معانت سمیت تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم کے اجراء سے صوبے میں ترقی وخوشحالی ائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت خالی خولی نعروں کے بجائے عملی کام کرمے پر ہقہن رکھتی ہے اب ہر کام زمین پر دیکھائی دیگی عمران خان کو عوام کے مشکلات غربت اور بے روزگاری کے خاتمے سے کوئی غرض نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ سائیکل پر سواری کی باتیں کرنے والا وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر پر بنی گالا سے پی ایم ہاوس آنے تک خرچہ ساڑے تین سالوں میں ایک ارب روپے آیا جو کہ ایک غریب اور ائی ایم ایف وعالمی بنک و دیگر مالیاتی اداروں کا قرضدار ملک کے عوام کو برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے وزاء نے مدینہ ریاست کے نام پر لوٹ مار کیا ان سے ایک ایک پائی کا حساب لینگے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن اگلے سال کرانے کی کوشش کرینگے الیکشن کمیشن نے نومبر تک وقت مانگا ہے جس میں حلقہ بندی کے کام کو مکمل کیا جائیگا جبکہ حکومت انتخابی اصلاحات بھی کریگی جسکے لیئے ایک سال کا عرصہ کم از کم ہمیں درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ صدر ملک کے صدر بنیں وہ صرف عمران خان کے ملازم کا کردار ادا نہ کریں اگر انہوں نے اپنا ائینی کردار ادا نہیں کیا تو انکے خلاف بھی تحریک اسمبلی میں پیش کی جائیگی اگر وہ اخلاقی طور پر مستعفٰی ہوجائیں تو اس سے انکی عزت برقرار رہے گی۔
سابق وزیراعظم نے کرپشن کا ایک نیا ریکارڈ توڑ دیا ہے،سردار سربلند جوگیزئی

ٹیگز:
سردار سربلند جوگیزئی
