منگچر(ڈیلی گرین گوادر)منگچرمیں زمینداروں کی جانب سے زرعی اجناس کی ہمسایہ ملک سے درآمدگی کے خلاف احتجاج کے دوران ایران سے آنے والے ٹماٹرسے بھرے کنٹینر کو روک کر زمینداروں نے مبینہ طور پرکنٹینرسے ٹماٹر نکال کر پھینک دیئے، ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی کنٹینرز سے ٹماٹر نکال کر پھینکنے والے زمیندار کو انتظامیہ نے دھر لیا زمینداروں کنٹینر واقع سے لا تعلقی کا اظہا ر کر لیازمینداروں کا ردعمل سامنے آگیا،زمینداروں کی جانب سے واقع کی شدید مزمت۔تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں گزشتہ روز زمینداروں کی جانب سے زرعی اجناس ہمسایہ ممالک سے درآمدگی کے خلاف قومی شاہراہ کو بند کرکے شدید احتجاج کیاگیا تھا اس دوران چند مشتعل مظاہرین کی جانب ایران سے آنے والی ٹماٹر سے بھرے کنٹینر کو روک کر کنٹینرسے ٹماٹر کی پیٹیاں نکال کر باہر پھینک دیاتھا۔جس پر ضلعی انتظامیہ اور زمینداروں کا ردعمل سامنے آگیا قلات انتظامیہ نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے کنٹینرز سے ٹماٹر نکال کر باہر پھینکنے والے مین کردار رحمت اللہ نامی زمیندار کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے دوسری جانب زمینداروں نے کنٹینر واقعہ کی مزنت کرتے ہو ئے کہا کہ حاجی عزیز مقامی زمینداربلوچستان کے لوگ زمینداری پر انحصار کرتے ہیں حکومت کو چائیے کہ جب تک ہمارے فصلات تیار ہیں اس وقت تک ہمسایہ ممالک سے درآمدگی زمینداروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔کل کے ہونے والے کنٹینر واقع کی مزمت کرتے ہیں۔عبدالحفیظ زمیندارگزشتہ روز کنیٹنر کیساتھ پیش آنے والے واقع کی مزمت کرتے ہیں۔لیکن حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ جب تک ہماری فصلات مارکیٹوں تک نہیں پہنچتی ہیں اور فروخت نہیں ہوتی اس وقت کے مطابق ک ایران و دیگر ممالک سے کوئی بھی فصل در آمد نہ کرے۔
منگچر،زمینداروں کازرعی اجناس کی ہمسایہ ملک سے درآمدگی کے خلاف احتجاج،ایران سے آئے ٹماٹر پھینک دیے

ٹیگز:
منگچر
