کوئٹہ(یو این اے )انسداد منشیات فورس :اے این ایف: نے کچلاک بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 30 کلو آئس برآمد کرلی۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی جسے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا۔
کچلاک بائی پاس پر بڑی کارروائی، اسمگلنگ کیلئےچھپائی گئی 30 کلو آئس برآمد

