کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ شہر کو11 روز بعد سوئی گیس کی سپلائی بحال ہوگئی، ضلع بولان کے علاقے بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت مکمل ہونے کے بعد گیس بحال کردی گئی، گیس کی سپلائی بحال ہونے کے بعد شہریوں نے سک کا سانس لیا۔سوئی سدرن گیس حکام کے شکار پورسے کوئٹہ آنے والی گیس کی ایک پائپ لائن کی مرمت کاکام مکمل کرلیا گیا اور کوئٹہ شہر گیس کی سپلائی شروع کردی گئی ہے کوئٹہ کو گیس کی سپلائی گیارہ روز بعد بحال کردی گئی ہے،گیس کی سپلائی بحال ہونے کے بعد کوئٹہ کے شہروں نے سک کا سانس لیا۔بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلے سے متاثرہ دوسری گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے،بولان کے علاقے بی بی نانی میں 25اگست کوگیس کی دوپائپ لائنیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھیں۔
کوئٹہ شہر کو11 روز بعد سوئی گیس کی سپلائی بحال

ٹیگز:
سوئی گیس
