کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن صالح محمد ناصر،ڈائریکٹر سکولز عبدالواحد شاکر بلوچ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل فوزیہ درانی بھی تھے۔نگران صوبائی وزیر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا،بچوں سے سوالات پوچھے،پوزیشن ہولڈر بچوں سے بھی بات چیت کی۔انہوں نے کیمپس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی،پروفیسر منصوالرحمن،پروفیسر محمد آ صف، پروفیسر عبد الستار اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے،پرنسپل ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی نے بتایا کہ بی آ ر سی لورالائی نے ہر سال ٹاپ ٹوائنٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کئے ہیں اس سال بھی مٹرک رزلٹ میں پہلے 40 میں سے 29 پوزیشنز ہمارے ہیں 34 بچوں نے مڈیکل ٹیسٹ کلیئر کیا ہے اور بیرون ملک بھی بچے سکالرشپ حاصل کرکے گئے ہیں ابتک کالج ہذا کے 480 سٹوڈنٹس ڈاکٹر اور 250 کے قریب انجینئر بنے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیمی ادارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پڑھے لکھے نوجوان ہی ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جو اسی اداروں سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں۔صوبائی وزیر اورصوبائی سیکرٹری نے پرنسپل کو کالج کے یتیم بچوں کے لئے انڈولمنٹ فنڈ قائم کرنے کی تجویز دی اور پہلے دونوں نے اس میں 5000) پانچ پانچ ہزار روپے موقع پر جمع کئے اور صوبائی وزیر نے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کہا کہ اس میں حکومت سمیت کوئی بھی شخص تعاون کر سکتا ہے جس سے ادارے میں داخل یتیم بچوں کے فیس کی ادائیگی ہو جائے گی جو کسی یتیم کے لئے بڑی بات ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل فوزیہ درانی نے صوبائی وزیر کو لورالائی میں گرلز بی آ ر سی شروع کر نے کی درخواست کی۔جس پر سیکرٹری سکنڈری ایجوکیشن صالح محمد ناصر نے کہاکہ فیلحال اسے کوئٹہ میں شروع کیا ہے لورالائی میں بھی اس کی بلڈنگ پر کام جاری ہیں جس تکمیل ہوتیہی اسیشروع کریں گے۔
نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ کابلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی کا دورہ

ٹیگز:
پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش
