کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیدا ہورہی ہے،بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بحالی کیلئے سروے شروع کردیا،بلوچستان حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے۔ترجمان فرح عظیم شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ اوورسیزپاکستانی، این جی اوز امداد کیلئے رابطے کررہے ہیں، 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر، منصوبہ بندی بہت ضروری تھی جو پہلے نہیں کی گئی، وزیراعلی نقصان کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کررہے ہیں، بلوچستان میں 213افراد جاں بحق، 1 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، لائیو اسٹاک، فصلیں بری طرح تباہ ہوئیں۔ فرح عظیم نے کہا کہ بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بحالی کیلئے سروے شروع کردیا، وزیراعلی نے واضح کہا ہے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل کیمپس، ٹینٹ ہاس بنائے ہیں، سبی، کچھی کےعلاقوں میں انتظامیہ کو فوری پہنچنے کی ہدایت کی، ہم نے لوگوں کو کہا ہے جہاں انتظامیہ نہیں پہنچی اسکی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے کچھ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے، موسی خیل کی 2تحصیلوں میں حالات بہت خراب ہیں، شدید بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات ہیں۔ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ رواں سال بارشوں سے 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بلوچستان حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے، وسائل کی کمی کے باوجود تمام اسٹیک ہولڈرز کام کررہے ہیں۔
وزیراعلی نقصان کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کررہے ہیں، فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
