کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کور وناوائرس 2نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 35931ہوگئی۔ محکمہ صحت کے کو روناوائرس آپریشن سیل کی جا ری کر رپورٹ کے مطابق صوبے 4اضلاع سے 260افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ117افراد کے نتائج آنا با قی ہیں جبکہ صوبے میں کوروناوائرس کے رپورٹ ہو نے والے کیسز کی تعداد31 ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی کی شرح 0.77فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے فعال مریضوں کی تعداد31ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کا شکار1مریض صحت یاب ہو ا جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 35522ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کوروناوائرس کے 378اموات ہو چکی ہیں۔
بلو چستان میں کوروناوائرس 2نئے کیسز رپورٹ

ٹیگز:
کوروناوائرس
