کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، عدالت نے بعدازگرفتاری ضمانت پر رہاملزمہ کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ضمانت ضبط کرلی، بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے،پولیس مقدمہ میں بعداز گرفتاری ضمانت پر رہا ملزمہ مسماۃ رابعہ کے گزشتہ سماعت پر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود گرفتار کرکے عدالت میں پیش نہ کرسکی جس پر عدالت نے ملزمہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ضمانت ضبط کرنے کا حکم جاری کرکے آئندہ سماعت پر سریاب پولیس تھانے کے تفتیشی آفیسر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کو اپنا بیان قلمبند کرانے کیلئے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی، دوران سماعت شہید صحافی کے بھائی وصحافی شعیب رئیسانی، بی یو جے کے جنرل سیکرٹری منظور احمد رند و متاثرہ خاندان کے دیگر افراد بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت

ٹیگز:
سیشن جج
