لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے نقصانات کے ازالے کے لئے این ڈی ایم اے وفاقی اور صوبائی حکومت متاثرین کے لئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے، وزیراعظم شہباز شریف کے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد انتظامیہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائے اور وفاقی وزراء صوبے کے شدید ترین اضلاع کا فی الفور دورے کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ موسی خیل،لورالائی،دکی سے لیکر لسبیلہ تک لاکھوں لوگ مون سون کی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں جبکہ قومی شاہراہوں و انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے سے بلوچستان کا سندھ، پشتونخوا اور پنجاب سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور بارشوں کے بعد گیس و بجلی کی بندش سے شہریوں کی مشکلات دوچند ہوگئی ہے اس لئے ہنگامی حالات میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور وفاقی وزراء کو اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے فی الفور بلوچستان کے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورے کرکے مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا چاہیے۔
وفاقی اور صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے، سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب ناصر
