لسبیلہ(ڈیلی گر ین گوادر) حب ندی سے گزرنے والی سیلابی ریلے میں ایک بچے سمیت دو افراد ڈوب گئے،ایک نعش کی نکال کی گئی جبکہ بچے کی تلاش جاری،نعش حب اسپتال منتقل کرنے کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ دوسری جانب حب ندی میں نہانے مچھلی شکار پر پابندی دفعہ 144نافذ کے باوجود شہریوں کی ایک بڑی تعداد مچھلی کی شکار اور نہانے میں مصروف جبکہ حب انتظامیہ دفعہ144پر عملدرآمد کرنے میں مکمل ناکام،افسران واہلکاران سیلفی و فوٹو سیشن میں مصروف۔اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز بلوچ کالونی کے حب ندی میں ایک بچے سمیت دو افراد پانی میں ڈوبنے کی اطلاع پر ایدھی بحری ٹیم نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کردی اور ندی میں ڈوبنے والے 37سالہ نیاز علی ولد رب ڈنونامی شخص کی نعش نکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا جبکہ بچے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جار ی ہے دونوں کا تعلق حب کے علاقہ بلوچ کالونی سے بتایا جاتا ہے مزید برآں ماہ جولائی میں شروع ہونے والے بارشوں کے بعد حب ندی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ندی میں میں نہانے اور مچھلی شکار کرنے پر ضلع لسبیلہ انتظامیہ کی جانب سے دفعہ144نافذ کیا گیا تھا لیکن حب انتظامیہ اس پر عملدرآمد کرانے پر مکمل ناکام دکھائی دے رہا ہے بلا خود خطر مچھلی کے شکار اور نہانے میں مصروف ہیں تو انتظامیہ افسران واہلکاران فوٹو سیشن و سیلفی لینے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں واضح رہے کہ 25جولائی اور ماہ اگست کے تباہ بارشوں کے بعدحب ندی میں آنے والے سیلابی ریلے اب تک ایک درجن سے زائد انسانی زندگیاں نگل لی ہیں۔
حب ندی سے گزرنے والی سیلابی ریلے میں ایک بچے سمیت دو افراد ڈوب گئے

ٹیگز:
حب
