کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارت نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوامیپ پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو ضلعی حکومتوں کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی ہماری جانب سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ بھی اسی طرز پر اتحاد کے لئے بات چیت کا عمل جاری ہے انتخابات میں حکومتی وسائل اور پوسٹنگ ٹرانسفر پابندی اور بدعنوانی سمیت ایک گھر کو پانچ حلقوں میں تقسیم کرنے کے باوجود ہمارے نمائندے کامیاب ہوئے کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے جام حکومت کے خلاف پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد ہماری وجہ سے کامیاب ہوئی اور جام کمال نے تسلیم کیا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل ہمیں اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا اگر دوبارہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل اعتماد میں لیا گیا تو اس کو کامیاب بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو فیڈرل لاج میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے، عبدالقہارودان، مولوی غلام سرور، دلاور خان کاکڑ، محمد یوسف کاکڑ، عیسیٰ خان روشان سمیت دیگر بھی موجود تھے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اور ہماری جماعت گزشتہ چار سال تک جدوجہد کرتی رہی جس میں ہم نے لانگ مارچ، آزادی مارچ اور دیگر مارچ کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک اعتماد بھی پیش کی اور اس کو متحدہ اپوزیشن کے فورم سے کامیاب بنایا گیا موجودہ جمہوری سیاسی نظام کے تحت پہلے مرحلے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں عوام کی طاقت سے جمعیت علماء اسلام اور متحدہ اپوزیشن کی جماعتیں کامیاب ہوئیں اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ سابق مسلط کردہ پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد آیا بلوچستان میں تمام سیاسی جماعتوں کی کاوشوں اور اقدامات کے باعث بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پر امن طریقے سے ممکن بنایا گیا بلوچستان میں بلدیاتی نظام کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ مشکل بنایا گیا کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں تحریک اعتماد کے حوالے سے وفاق میں متحدہ اپوزیشن کے فورم سے مصروف تھیں اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اتحاد نہ بنا سکیں لیکن دوسرے مرحلے میں اتحاد کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اس لئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے مابین اتحاد ہوگیا ہے اور دونوں جماعتوں نے الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو تمام امور کو بخوبی مشاورت سے سر انجام دے رہی ہیں بلوچ علاقوں میں بھی اتحاد کے لئے بات چیت جاری ہے اور پی ڈی ایم سمیت متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے ساتھ بھی اسی طرز پر اتحاد بنائیں گے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جام حکومت کا خاتمہ بھی ہم نے کیا تھا کیونکہ ہم نے تمام تیاری اور مشاورت کے بعد پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں اپنا کردار ادا کیا تھا جام کمال نے خود کہا کہ انہوں نے جلد بازی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے اگر وہ دوبارہ ہمیں اعتماد میں لے کر مشاورت سے تحریک اعتماد پیش کرتے ہیں تو پھر ہم ان کا ساتھ دیں گے بغیر مشاورت اور ساتھیوں کے اعتماد کے کسی کا ساتھ نہیں دے سکتے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا جو نظام صوبے میں بنایا گیا ہے وہ انتہائی ناقص تھا اور جس طرح ایک خاندان کو 6 وارڈز میں تقسیم کیا گیا اس کے علاوہ بلدیاتی انتخابات وزراءاپنے حکومتی وسائل کا استعمال لاتے ہوئے ووٹرز کو لالچ دیتے ہوئے انہیں پائپ ملازمتوں کے آرڈر اور دیگر سہولیات دے کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے اس کے باوجود بدعنوانیوں کو لوگوں نے پس پشت ڈال کر ہمارے لوگو ں کو کامیاب کروا کر مخالفین کو شکست دی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی نظام کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ اس طرح کی بدعنوانیوں اور غلط اقدامات کی تحقیقات کرکے اس میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لئے سزا دی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات ہوگی مستقبل میں بھی جمعیت علماء اسلام اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے درمیان اتحاد جاری رہے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آزاد کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے کیونکہ آزاد امیدوار اپنے علاقے حلقے کے عوام ووٹروں اور لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کے مطابق انتخابات میں حصہ لیتے ہیں۔
جمعیت اور پشتونخوامیپ پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں،مولانا واسع، عبدالرحیم زیارتوال

