کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ڈیری فارمز اور دودھ کی دکانوں پر ناجائز منافہ خوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللّٰہ کی نگرانی میں مجسٹریٹ سلمان علی، تحصیلدار ندیم اکرم اور تحصیلدار احسام الدین نے کوئٹہ سٹی میں مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے ڈیری فارمز اور ملک شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ 16 افراد کو گرفتار کرکے متعدد کو خبردار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 17 دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔ عوام کی سہولت کے لیے اس طرح کے اقدامات پورے کوئٹہ میں جاری رہیں گے
کوئٹہ میں ڈیری فارمز اور دودھ کی دکانوں پر ناجائز منافہ خوری کے خلاف کریک ڈاؤن

ٹیگز:
کریک ڈاؤن
