کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے32 اضلاع میں حالیہ بارشوں اورسیلابی صورتحال سے574اسکولوں کی عمارتوں کونقصان پہنچا ہے۔محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کی رپورت کے مطابق صوبے کے32 اضلاع میں بارشوں اورسیلاب سے متعدداسکولوں کی عمارتیں متاثر ہوئیں ان اسکولوں اسکولوں کے1121 کلاس رومز،24 امتحانی ہال اور188 چاردیواریوں کو نقصان پہنچا،رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں سے اسکولوں کے264واش رومز اور20 اسٹاف رومز متاثرہوئے،محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں یہ بھی کہناتھا کہ بارشوں اورسیلاب کے دوران اسکولزکی عمارتیں تباہ ہونے سے78ہزار910 طلباء وطالبات کی حاضری متاثرہوئی ہیں۔
حالیہ بارشوں اورسیلابی صورتحال سے574اسکولوں کی عمارتوں کونقصان پہنچا ہے، محکمہ تعلیم بلوچستان

ٹیگز:
محکمہ تعلیم بلوچستان
