کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اسٹیوٹ روڈ پر عمارت گرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے محکمہ پی ڈی ایم اے حکام کو جاے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایات۔وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی کہ زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جاے۔اورضلعی انتظامیہ کے افسران کو جاے وقوعہ پر پہنچے کی بھی ہدایات دی وزیر داخلہ کی زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا دریں اثنا وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوٹ لانگو کا مختصر دورہ کیا اس موقع پر ڈی پی او قلات دوستین دشتی نے ان کا استقبال کیا وزیر داخلہ نے بیلہ واقعہ میں شہید کے گھر گے اور ان کی لواحقین سے تعزیت بھی کی اور مرحوم کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت بلوچستان عوامی پارٹی اور میری پہلی ترجیح ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا اسٹیوٹ روڈ پر عمارت گرنے پر اظہار افسوس

ٹیگز:
صوبائی وزیر داخلہ
