کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیم نے رکھنی میں قائم مائنز اینڈ منرل چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران غیر قانونی اور بغیر ٹیکس پرچی گزرنے والے ٹرکوں کو جرمانہ عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیم نے گزشتہ روز مائینز اینڈ منرلز چیک پوسٹ رکھنی پر چھاپہ مار کر متعدد غیرقانونی اور بغیر ٹیکس پرچی گزرنے والے ٹرکوں کو جرمانہ کردیا چیک پوسٹ پر چھاپہ پڑتے ہی مائینز اینڈ منرلز چیک پوسٹ رکھنی کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں متعدد ٹرکوں کے پاس ٹیکس پرچی نہیں تھی مائینز اینڈ منرلز ریجنل آفس اور چیک پوسٹ عملے کی ملی بھگت سے روزانہ متعداد ٹرک بغیر ٹیکس ادا کئے جاتے تھے شکایات آنے کے بعد ایف بی آر نے چھاپہ مار کر کاروائی عمل میں لائی جس کے بعد ایف بی آر نے متعلقہ آفیسران اور عملے کے خلاف کارروائی کے لئے سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کرلیا عوام کی جانب سے ایف بی آر کے اس اقدام کو سراہا گیا کیونکہ روانہ ٹیکس چوری سے حکومت کو لاکھوں کا نقصان پہنچ رہا تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی رکھنی میں کارروائی بغیرٹیکس پرچی گزرنے والے ٹرکوں کوجرمانہ

ٹیگز:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو
