کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔نجی نیوز کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس 30 اگست سے 6 ستمبر تک معطل رہے گی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صوبائی حکومت کی درخواست پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل

