کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) یوم آزادی 2022 کو قومی جوش و جز بے کے ساتھ منانے کے لئے پولیس فورس ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ عوام کو یہ باور کروایں کہ ان کے محافظ ان کی حفاظت کے لئے موجود ہیں تاکہ وہ اس قومی دن کو بلا خوف و خطر مناسکیں۔ آج یوم آزادی کے دن تمام اضلاع میں اضافی نفری تعینات کی جائے اور گشت میں اضافہ کیا جائے۔ 14 اگست کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس فورس اس بات کو بھی یقینی بناے کہ ہلڑ بازی اور عوام کو بلا وجہ ازیت دینے والوں کے خلاف کوء رعایت نہ کی جائے۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ہفتہ کے روز یہاں تمام ڈویژنل و ضلعی پولیس آفسیران کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کیا۔ویڈیولنک اجلاس میں صوبے کے تمام ڈویژنل و ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان نے ہدایات جاری کیں کہ موجودہ علاقائی سیکورٹی حالات کے تناظر میں فورس کے تمام متعلقہ آفسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ یوم آزادی کو فْول پروف سیکورٹی ہر صورت یقینی بنایں۔ تمام ضلعی آفیسران کا اپنے متعلقہ ضلع کی سیکورٹی کے حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان کو بریفنگ دی۔ اس دوران چند خصوصی ہدایت دیتے ہوئے فورس کمانڈر نے واضح کیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پوری فورس مستعدرہے کیونکہ یوم آزادی کے موقع پر تخریب کار عوام کے احساس آزادی کو تہس نہس کر کے ان کے جز بات قومی یک جہتی اور جز بات آزادی کو مجروح کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں جسے فورس کے جوان خاک میں ملا دیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے سختی سے تاکید کی کہ کمانڈ لیول پر تمام آفسران فیلڈ فارمیشن سے مربوط رابطہ رکھیں اس حوالے سے غفلت کی کوء گنجائش نہی ہے اس کے ساتھ ساتھ پولیس تمام ریجن میں داخلی و خارجی راستوں پر سینپ چیکنگ کرے اور خصو صاً کل یوم آزادی کو انٹیلی جنس شیرنگ کو دوام دیں۔ آئی جی پولیس نے پولیس جوانوں کو ہر موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے اس امید کا اظہار کیا کہ فورس کے اہلکار آیندہ بھی عوام کو ایک محفوظ پاکستان میں سانس لینے واسطے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آئی جی پولیس نے اس موقع پر صوبے کی عوام کو ملک خداداد پاکستان کے 75 ویں سال آزادی کی مبارکباد دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کو انتہاء عقیدت سے مناتی ہیں اور اس کی قدر کرتے ہوئے اپنی آئندہ نسلوں کو اس عظیم تحفے کو حوالے کرتی ہیں۔
یوم آزادی کوفْول پروف سیکورٹی ہرصورت یقینی بنائیں، آئی جی پولیس

ٹیگز:
آئی جی پولیس
