اسلام آباد/کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے 75 ویں جشن یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر قوم کے نام پر اپنے جاری کردہ پیغام میں اہل وطن اور دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان اللہ پاک کا دیا ہوا ایک عظیم نعمت ہے۔یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر اکابرین کی قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا،مملکت خداداد پاکستان کی تحفظ تعمیر و ترقی اب ہماری ذمہ داری ہے آزادی ایک بڑی نعمت ہے جو اس عظیم نعمت سے محروم ہے وہ آزادی کی قدر جانتے ہیں۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے شہداء اور پاک فوج پولیس رینجرز ایف سی اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جنہوں نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک وطن عزیز کے دفاع دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کی بحالی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جشن آزادی کی خوشیاں میں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو بھی شامل کرنا چاہیے وہ کئی دہائیوں سے آزادی حاصل کرنے کے لیے بھارتی ظلم و ستم جبر استبداد کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ اہل بلوچستان پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان شہدائے لسبیلہ اور سیلاب میں شہید ہونے والے افراد کے احترام اور غم میں اس دفعہ جشن آزادی کو انتہائی سادگی کے ساتھ منائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اہل بلوچستان اور جھالاوان کے عوام یہاں کی سیاسی جماعتیں قبائلی معتبرین ہر وقت مملکت خداداد پاکستان کے دفاع اور تعمیر و ترقی کیلئے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان سے نا انصافی کرپشن دہشت گردی لاقانونیت کا خاتمہ کرکہ پاکستان کو ایک خوشحال اور فلاحی مملکت بنائیں گے جہاں غریب اور امیر کا کوئی فرق نہیں ہوگا انصاف اور مساوات پر مبنی نظام ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔
14 اگست کا د ن تجدید عہد کا د ن ہے، نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
