پشین(ڈیلی گرین گوادر)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کا ڈسٹرکٹ پشین کا ایک روزہ دورہ۔ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے ضلع پشین کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس بلوچستان نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول پشین میں نئے تعمیر شدہ عمارت اور ڈپٹی کمشنر لائبریری کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن کوئٹہ حمزہ شفقات ، سیکریٹری ایجوکیشن سردار صالح ناصر، ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل ، ایم ، پی ، اے اصغر خان ترین ، میئر پشین سردار اکبر خان ترین ، پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول پشین کلیم اللّہ، اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔مذید برآں ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کا زیر تعمیر تحصیل آفس برشور ، اے سی کمپلیکس برشور ، اور جوڈیشل کمپلیکس کیلئے مختص زمین کا دورہ ۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن کوئٹہ حمزہ شفقات ،ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل ، ایم پی ، اے اسفندیار خان کاکڑ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر پشین نے تحصیل برشور میں ترقیاتی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر عمارت کا کام ، مٹیریل سمیت دیگر کاموں کا مکمل معائنہ کیاگیا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کا ڈسٹرکٹ پشین کا ایک روزہ دورہ

ٹیگز:
جسٹس ہاشم خان کاکڑ
