کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف کمشنرانکم ٹیکس بلوچستان شاہد محمود شیخ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہمیشہ قانونی تجارت کرنے والوں کو تحفظ دیا ہے ٹیکسز کی مد میں جمع ہونے والی رقم عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جاتی ہے فکسڈ ٹیکس سے متعلق جو غلط فہمیاں پائی جا رہی ہیں ان کو آگہی سیشن کے ذریعے دور کیا جائے گا ٹیکس اصلاحات کا عمل جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ترجمان میر یاسین مینگل کی قیادت میں ملنے وا لے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان عاطف علی کمشنر ودہولڈنگ عبدالرحمن خلجی ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر راشدہ خلیل ٹیکس بار کے صدر محمد آصف بھی موجود تھے۔ چیف کمشنر نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے فنانس ایکٹ میں ترمیم کے بعد متعدد قوانین میں تبدیلی آئی ہے جس کو مرحلہ وار سیشنز کے ذریعے ٹیکس وکلا اور بزنس کمیونٹی کو آگہی فراہم کی جائیگی انہوں نے نئی ٹیکس رجیم کے حوالے سے تاجر نمائندوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے فکسڈ ٹیکس کے حوالے سے بتایا کہ اس کا نفاذ صرف ریٹیلرز پر ہوگا جبکہ بزنس کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ بروقت اپنے گوشوارے جمع کرائیں تا کہ وہ دگنے ٹیکس سے بچ سکیں گوشوارے جمع کرانے کا ہر گز یہ مقصد نہیں ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی ہے بلکہ اسکا مقصد سالانہ آمدن کی تفصیل فراہم کرنا ہے چیف کمشنر انکم ٹیکس کا کہنا تھا کہ فکسڈ ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والا ٹیکس فائنل ہوگا جس کی وجہ سے ٹیکس گزار ٹیکس آڈٹ فردر ٹیکس اضافی ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔
فکسڈ ٹیکس سے متعلق جو غلط فہمیاں پائی جا رہی ہیں ان کو آگہی سیشن کے ذریعے دور کیا جائے گا، شاہد محمود شیخ

ٹیگز:
فکسڈ ٹیکس
