ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) جعفرآباد اور جھل مگسی کے سیلاب متاثرین کی مشکلاتیں کم نہ ہوسکیں گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار بارش سیلاب زدگان پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی سیکڑوں بے گھر افراد رات بھر موسلادھار بارش میں بھیگتے رہے حکومتی امداد سے تاحال کئی متاثرین محروم انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے باغ ہیڈ اور حبیب کوٹ کے سیلاب متاثرین کے لیے پکی پکائی دیگوں کا انتظام کر لیا ہے رپورٹ کے مطابق دریائے مولہ اور پہاڑی سلسلوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کو سلسلہ تاحال رک نہ سکا سیلابی سے متاثر ہونے والے جعفرآباد کے علاقوں باغ ہیڈ حبیب کوٹ جھل مگسی کے گنداواہ باریجہ کھاری سیف آباد کوٹ مگسی گوٹھ علی مردان شمبانی سمیت دیگر علاقوں کے سیکڑوں سیلاب زدگان تک حکومتی امداد نہ پہنچ سکی ہے مقامی انتظامیہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف نظر آ رہی ہے گزشتہ شب ڈیرہ اللہ یار اوستا محمد اور گنداخا اور جھل مگسی کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش نے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اپنے گھروں سے بے گھر سیکڑوں افراد رات بھر خواتین اور بچوں کے ہمراہ کھلے آسمان تلے موسلادھار بارش میں بھیگتے رہے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کی جانب سے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے جعفرآباد کے باغ ہیڈ اور حبیب کوٹ کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر اوستا محمد ساگر کمار اور تحصیلدار امداد مری روزانہ کی بنیاد پر پکا پکایا کھانا متاثرین میں تقسیم کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے طبی امداد کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پر سیلاب متاثرین اور انکے مال مویشیوں کو وبائی امراض سے بچاو کے لیے مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ابتدائی طور پر متاثرین کو پکا پکایا کھانا بھی فراہم کیا جا رہا اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اب تک دو درجن سے زائد متاثرین کو خیمے اور راشن بھی فراہم کیا جاچکا ہے انہوں نے بتایا کہ سیلاب اور بارش کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے نقصانات پر مبنی تفصیلی رپورٹ جلد ہی مرتب کرکے صوبائی حکومت کے حوالے کی جائیگی۔
جعفرآباد اور جھل مگسی کے سیلاب متاثرین کی مشکلاتیں کم نہ ہوسکیں

ٹیگز:
جعفرآباد
