کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوہلو میں شدید بارش کے باعث 15گھروں کو جزوی نقصان، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کو ہلو میں حالیہ مون سون کی جا ری شدید بارشوں کے باعث 15گھروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات مو صول نہیں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے نکاسی نالہ، گرداواغ، لسیزئی، کنال اور مانجرا ندی نالوں میں سیلابی صوتحال پید ہو گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو اور رسالدار میجر اور تحصیلدار نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔
کوہلومیں شدید بارش کے باعث 15 گھروں کو نقصان، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ٹیگز:
شدید بارش
