کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نوشکی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی۔ ہفتہ کو نوشکی میں خیصار نالے سے مرزا خان نام شخص کی بر آمد کر لی گئی جو کہ دو روز قبل پٹی کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا، لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
نوشکی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی لاش بر آمد

ٹیگز:
نوشکی
