کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میجر عدنان اسلم نے بنوں آپریشن کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے ساتھی کو بچایا اور فتن خوارج کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے۔وزیر اعلی نے بتایا کہ میجر عدنان تین دن تک CMH راولپنڈی میں زیر علاج رہے اور اس کے بعد شہید ہو گئے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس بہادری، جانثاری اور قربانی پر پوری قوم اپنے اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کے الفاظ میں، “شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ پاکستان زندہ باد۔”
میجر عدنان اسلم کی بہادری کو خراج تحسین، شہید کی قربانی پر وزیر اعلی بلوچستان کا اظہار افسو س

ٹیگز:
وزیر اعلی
