کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے سا تھ بارشوں کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ میں 09،دالبندین میں 06،قلات میں 05،ژوب میں 02، لسبیلہ میں 1ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلا ع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان،کوہلو، قلات،خضداراورچمن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو ئی،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان،کوہلو، قلات،خضدار،کوئٹہ، سبی، نصیر آباد، تربت، پنجگور، لسبیلہ اورچمن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے سا تھ بارشوں کا سلسلہ جا ری رہا

ٹیگز:
کوئٹہ
