قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہو گئے ہیں سب تحصیل گزگ جوہان نرمک تخت ریگواش شیخڑی امیری نیچارہ پندران خٹونکی لنگاری کھڈی محمدتاوہ اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ان علاقوں کا ایک ہفتے سے رابطے سڑکیں بند ہے طوفانی بارشوں سے زمینداروں کی تیار فصلیں زمینیں سیلابی ریلوں کی نظرہو گئے ہیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تا حال شروع نہیں کی گئی ہے متا ثرین بے یارومددگار اب بھی انتظار کے منتظر ہیں ایک ہفتہ قبل قلات سے مکمہ ایری گیشن کے دو انجینئر زایک صحافی سمیت چھ افرادسب تحصیل گزگ میں ڈیمز کی فزیکل سروے کے لیئے گئے تھے شدید بارش کے بعد سڑک بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئے تھے جو ایک ہفتہ بعدبیدل چل کرگزشہ رات قلات پنچ نے میں کامیاب ہوگئے جبکہ کٰی سات دوز سے راستے بند ہو نے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں اشیاء خوردونوش ادویات اور پچوں کے دودھ کی قلت پیداہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں سے قلات کے مشرقی علاقے زیادہ متاثر ہوگئے ہیں ان علاقوں میں حکومتی امداد تا حال نہیں پہنچ سکی ہے متاثرہ علاقوں کے متاثرین تاحال امداد کے منتظر ہیں مگر ِحکومت اور ضلعی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کی بحالی اور متاثرین کی امداد کے لیئے اقدامات نہیں کیئے جارہے ہیں متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی سامان محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں جبکہ متاثر ہ علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے متاثرین کے مشکلات مذید بڑھ گئے ہیں دوسری جانب قلات اور گردونواح م?ں محکمہ موسمیات نے تیس جولائی تک مزید بارش کی امکانات ظاہر کئے ہیں۔
قلات کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات

ٹیگز:
قلات
