پشین(ڈیلی گرین گوادر)پشین سرخاب روڈ کے قریب کچرے کے ڈھیر سے ایک نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے کسی نے بے رحمی سے پھینک دیا تھا۔ مقامی شہریوں نے کچرے میں پڑی لاش کو دیکھا اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔ بعد ازاں، نومولود بچے کی لاش کو مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔پشین پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس ظالمانہ فعل میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کے ذمہ داران کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
پشین،کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد

ٹیگز:
پشین
