کوئٹہ(یلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججزآج(جمعرات) کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا ئیں گے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گے، صد ر مملکت کی جانب سے پانچوں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹی فیکشن جاری کیا گیا تھا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججز اقبال احمد کاسی، شوکت رخشانی،،گل حسن ترین، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد حلیمی آج(جمعرات) کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا ئیں گے اس سلسلے میں سادہ اور پروقار تقریب جمعرات کی دوپہر گیارہ بلوچستان ہائی کورٹ کے ہال میں منعقد ہو گیجہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نئے تعینات ہونے والے پانچوں ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گے،صد ر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پانچوں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹی فیکشن جاری ا گیا تھا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججزجمعرات کو اپنےعہدے کا حلف اٹھا ئیں گے

ٹیگز:
ہائی کورٹ
