کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ پولیس نے ماہ ستمبر میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، موٹر سائیکل چھیننے والے اور چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 موٹر سائیکل، 2 گاڑیاں، چھینے گئے 6 موٹر سائیکل، 1 گاڑی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 28 ملزمان اور منشیات کے 35 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی۔منشیات کے کیسز کے تحت 35 مقدمات درج کیے گئے اور گرفتار ملزمان سے درج ذیل مقدار میں منشیات برآمد کی گئی: چرس 48.200 کلو، ہیروئن 0.150 کلو، آئس 0.568 کلو اور شراب کی 4 بوتلیں۔اسلحہ برآمدگی کے کیسز میں 28 مقدمات درج کیے گئے، 28 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 3 ایس ایم جی، 1 رائفل، 1 شاٹ گن، 23 پستول اور 112 کارتوس برآمد ہوئے۔موٹر سائیکل چھیننے والے اور چوروں کے خلاف کارروائی میں 7 سنیچرز ملزمان گرفتار، 6 موٹر سائیکل اور 1 گاڑی برآمد ہوئی جبکہ چوری کے کیسز میں 21 ملزمان گرفتار، 18 موٹر سائیکل اور 2 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔کوئٹہ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائیاں شہر کو منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور جرائم سے پاک کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں اور شہر میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ پولیس نے عزم ظاہر کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
کوئٹہ پولیس کی ستمبر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں، 63ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد

ٹیگز:
کوئٹہ
