کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سردارزادہ سردار خان رند نے اعوان برادری کیخلاف خضدار میں مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے یہاں جاری بیان میں سردار زادہ سردار خان رند نے کہاکہ ایک نام نہاد شخص نے پہلے ضلع کچھی میں اعوان برادری کی زمین کو ہتھیانے کیلئے ناکام کوششوں کے دوران اعوان برادری کو خون بہایا پھر عوام کے احتجاج پر جب اس شخص کیخلاف قانون حرکت میں آیا تو اپنے اثر و رسوخ سے گرفتاری سے بچتا رہا اب اعوان برادری کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے وہی شخص ضلع خضدار میں انتظامیہ کے ذریعے جعلی مقدمات کا اندراج کروا کر اعوان برادری کو تنگ کر رہا ہے اگر وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری نے ڈی سی خضدار کے اقدامات کا نوٹس نہ لیا تو اسکے خلاف احتجاج کے تمام آپشنز استعمال کئے جائینگے
سردارخان رند کا اعوان برادری کیخلاف خضدارمیں مقدمات کے اندراج کی مذمت وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ٹیگز:
سردارخان رند
