کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن/پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت سٹرکوں کی تعمیر سے متعلق منصوبوں پر کام کی پیش رفت کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ نور محمد مندوخیل،اسٹنسٹ کمشنر سٹی فاروق عبداللہ،ڈپٹی پی ڈیز،محکمہ ایس ایس جی سی،کیسکو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ دویلپمنٹ پیکیج کے منصوبوں پر تمام متعلقہ اداروں کے درمیان کوارڈینیشن ناگریز ہے تاکہ مسائل اور رکاوٹوں کو بروقت دور کرکے کام کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔تمام ادارے ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں کام کریں۔ تمام ادارے کام کی سائٹ پر موجود رہیں تاکہ مسائل کی بروقت نشاندھی کرکے انکو حل کیا جا سکے۔سبزل روڈ اور سریاب روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔تمام یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے عدم تعاون کی شکایت کا ازالہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ پر جہاں مسائل نہیں وہاں کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔تمام منصوبوں پر متواتر نگرانی کرکے حائل رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جائے۔ایک ٹیم تشکیل دیکر تمام منصوبوں کا سروے کیا جائے جو حائل رکاوٹوں اور مشکلات کا جائزہ لے کر ان کا حل کریگی۔کیسکو کی جانب سے کام تسلی بخش ہے لہذا دیگر ادارے بھی اپنا کام مقررہ ڈیڈ لائن میں مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ بلوچستان ان منصوبوں پر سنجیدہ ہے اور اگلی سماعت میں کارکردگی پیش کرنی ہے لہذا ہمارا کام ہی ہماری کارکردگی ہوگا۔مساجد کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ تاکہ منصوبوں پر کام کی رفتار تیز اور مقررہ وقت پر مکمل ہو سکے۔ سبزل روڈ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے سرکی روڈ کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔اجلاس کے آ خر میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور حائل رکاوٹوں کے حل کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔
کوئٹہ دویلپمنٹ پیکیج کے منصوبوں پر تمام متعلقہ اداروں کے درمیان کوارڈینیشن ناگریز ہے، سہیل الرحمن بلوچ

ٹیگز:
سہیل الرحمن بلوچ
