لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے کی ترقی کا خواب ہر حال میں پورا کریگی حکومت نے 612 ارب کا بجٹ پیش کرکے صوبے کی ترقی کی بنیاد رکھ لی ہے ترقیاتی مد میں 1 91 /5 ارب روپے مختص کر نے سے گوادر تا لورالائی ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہاگا سرکاری ملازمین کو وفاق کا اعلان کردہ 15 فیصد دینے کے اعلان سے ملازمین کو برا رریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ عوام پر کوئی نیا ٹیکس نییں لگایا گیا جسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت عوام پر کوئی مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کی تیز رفتار ترقی پر یقین رکھتے ہیں بجٹ کو عوام کے فلاح و بہبود پر خرچ کرنے میں کوئی غفلت و لاپر واہی برداشت نہیں کی جائیگی تمام محکموں کے سرکاری آفیسران بجٹ کے محافظ ہیں انھیں قومی خزانے کے ضیاع کا کوئی حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سراکاری خزانے کا ضیاع قومی خیانت ہے ہمکسی کو ایسا کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ بجٹ پورے سال کا سرکاری تخمینہ ہوتا ہے ہم نے اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے پلان بنا لیا ہے جس پر عمل کرکے بلو چستان ترقی کے میدان میں دیگر صوبوں کے برابر آجائے گا انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کیلئے بھی اربوں روپے رکھے گئے ہیں صحت کی ترقی کیلئے بارہ ارب روپے سے عوام کو صحت کی اچھی سہولتیں میسر آسکیں گی انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی کیلئے دس ارب سے تعلیمی انقلاب ائیگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ پر کام کررہی ہے اپوزیشن کے ممبران کو بھی انکے حلقوں کیلئے فنڈز فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ زراعت اور آبنوشی اسکمیوں کیلئے بھی کروڑوں روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جس سے زراعت کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ چلانے کی پالیسی پر گامزن ہیں انہوں نے بجٹ دستاویز پر دستخط کرنے اور تاریخی بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو وزیر خزانہ سردار عبد الرحمان کھتران سمیت پوری کابینہ اور سرکاری آفیسران کا شکریہ ادا کیا اور سبکو مبارکباد پیش کی۔
بلوچستان حکومت صوبے کی ترقی کا خواب ہر حال میں پورا کریگی، محمد خان طور اتمان خیل

ٹیگز:
محمد خان طور اتمان خیل
