کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنمانوابزادہ رئیس رئیسانی، مستونگ گرینڈ الائنس کے سربراہ حاجی محمد انور شاہوانی نے مخصوص نشستوں پر اپنے امیدواروں کی کامیابی کو مستونگ کے عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب کونسلران نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنے ضمیر کی آواز پر حقیقی عوامی نمائندوں کا انتخاب کرکے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا آپس کے اتحاد واتفاق سے آنے والے مرحلے میں بھی فتح ہمارے اتحاد اور مستونگ کے عوام کی ہوگی، ہماری کسی سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں مستونگ کے لوگ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوس نشستوں پر ہونیوالے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام اور مستونگ گرینڈ الائنس کے اتحادی کونسلران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر کونسلران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کونسلران نے اپنے ضمیر کی آواز پر عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار حقیقی نمائندوں کو ووٹ دے کر کامیاب کرایا جو نہ صرف ہمارے اتحاد بلکہ مستونگ کے عوام کی فتح ہے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مراحل میں بھی جمعیت علماء اسلام اور گرینڈ الائنس کامیابی سے ہمکنار ہوگا،انہوں نے کہا کہ مستونگ کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں حقیقی سیاسی قیادت کو آگے لا کر ماضی اور حال میں سرکاری وسائل کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والوں، ملازمتوں کی بندر بانٹ، ترقیاتی منصوبوں کو ذاتی تعلق کی بنیاد پر ٹھیکیداروں میں تقسیم کرنے والوں کو مسترد کرکے مستونگ کی ترقی اور خوشحالی کے حق میں اپنا ووٹ دیا ہے مستونگ کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے بلدیاتی نمائندے انکے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مستونگ کی ترقی و خوشحالی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات ایک کرکے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے اور عوام کے درمیان رشتہ ووٹ کی حد تک نہیں بلکہ صدیوں پر محیط عزت اور احترام کا ہے مستونگ کے عوام نے ہمیشہ والہانہ انداز میں ہمارا ساتھ دیتے ہوئے روشن مستقبل کیلئے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ نظریات کی بنیاد پرسیاسی مخالفت کی ہے کسی کی ذات کے مخالفت نہیں نہ ہی بلوچستان بالخصوص مستونگ کے عوام کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے کسی کے مثبت اور عوام دوست اقدامات پر اس سے عداوت رکھی ہے۔
ہماری کسی سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں مستونگ کے لوگ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں اور رہیں گے، نوابزادہ رئیس رئیسانی

ٹیگز:
نوابزادہ رئیس رئیسانی
