کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا پریس کلب کوئٹہ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پیر کو نویں روز بھی جاری رہا پیر کو بی پی اے کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں سابقہ صوبائی صحت و نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح، صوبائی فنانس سیکرٹری عبیدلاشاری،سنٹرل کمیٹی ممبر بی اپس او پجار ظریف دشتی اور مرکزی قائدین نے بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے کیمپ میں اظہار یکجہتی کیاانہوں نے بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا فزیوتھراپی فیلڈ آج کے جدید دور میں بہت اہمیت کی حامل ہے ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو جدید ترز علاج موثر نہ ہونے کی وجہ سے ایک کرب کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان جو پانچ سال پڑھنے اور ایک سال ہاؤس جاب کرنے کے بعد روڈوں کی زینت بنے ہوئے ہیں یہ ہمارے حکمرانوں کے لیے انتہائی شرم کا مقام ہے اگر آج یہ لوگ اپنی نظروں سے پردہ ہٹا کر ان نوجوانوں کو دیکھیں تو ان کو ضرور یہ احساس ہوگا کہ یہاں غربت، بے روزگاری، ڈگریوں اور قابلیت کا کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل پارٹی کی طرف سے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ انکے جائز مطالبات کو جلد از جلد حل کیا جائے م ان تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور ہر فورم پر ساتھ دینے کی حمایت کرتے ہیں۔سینئر فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر صدام،ڈاکٹرمنصور،ڈاکٹر افنان اور ڈاکٹر جہانگیر کا بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد فزیوتھراپی فیلڈ کی مستقبل کو سکور کرنے اور تمام مطالبات کو منوانے تک ہمیشہ پیش پیش اور ہر فورم پر ساتھ دینے کی یقین دہائی کرائی۔ عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے بانی صوفی عبدالخالق بلوچ کا (بی پی اے) کے احتجاجی کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کیا۔
حکومت بی پی اے کے جائز مطالبات تسلیم کرے،رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
رحمت صالح بلوچ
